[ad_1]
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کیلئے دورہ پاکستان ٹھکرانے والے کیوی کرکٹرز مشکلات کے بھنور میں پھنس گئے۔
آئی پی ایل فرنچائزز میں شامل ٹاپ 9 کیوی کرکٹرز میں سے محض 4 کھلاڑیوں کو میچز کھیلنے کا موقع مل سکا جبکہ دیگر 5 کرکٹرز تاحال موقع ملنے کے منتظر ہیں۔
ٹی20 ورلڈکپ سے قبل تیاریوں کے سلسلے میں پلئیرز نے آئی پی ایل کو اہم قرار دیا تھا تاہم اب فرنچائزز کی جانب سے نامور کرکٹرز کو موقع ہی نہیں مل سکا۔
مزید پڑھیں: نامور کرکٹر کے بغیر کیوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
نیوزی لینڈ میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ کیوی کرکٹر میدان پر دیگر کھلاڑیوں کو پانی پلانے کے لیے دوڑتے اور صرف پریکٹس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 3 میچز میں باہر بیٹھے اور 2 میچز میں موقع ملا تو محض 27 رنز ہی بناسکے جبکہ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے 4 میچز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل کو ترجیح دینے پر جنید خان نے کیوی کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا
جارح مزاج کیوی اوپنر رچن رویندرا نے 5 میچز میں 112 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، انکے علاوہ نیوزی لینڈ کے سب سے مہنگے پلیئر ڈیرل میچل نے 5 میچز میں 118 رنز بناسکے۔
مزید پڑھیں: ’’عامر کی واپسی سے 3 فاسٹ بولرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے‘‘
دیگر کھلاڑیوں میں میچل سینٹنر، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، گلین فلپس اور میٹ ہنری جیسے بڑے ناموں کو تاحال کوئی میچ نہیں ملا۔
[ad_2]
Source link