[ad_1]
نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ میں اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے تھانہ بڈھ بیر کی حدود شیخ محمدی میں فائرنگ سے اے ایس آئی معروف شاہ ولد اقبال شاہ سکنہ شیخ محمدی جاں بحق ہو گئے۔ بعد ازاں پولیس حکام نے اے ایس آئی کے لواحقین سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کا سراغ لگا کر انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اے ایس آئی معروف شاہ مقامی مسجد میں نماز کے بعد گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ جائے وقوع سے 30 بور پستول کے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھا کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے پولیس حکام کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔
[ad_2]
Source link