[ad_1]
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 22 اپریل تک اپوزیشن لیڈر کا نام طلب کر لیا ہے۔
آزاد امیدواروں کو بھی اپوزیشن یا حکومتی بینچوں میں شامل ہونے کے لیے 7 دنوں کی مہلت دے دی گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ 15 اپریل تک آزاد ارکان اپوزیشن یا حکومتی بینچوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیے مشروط پیشکش بھی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے سینیٹ الیکشن کا مسئلہ حل کروا دیں گے لیکن اس کے لیے اپوزیشن کا تعاون درکار ہے۔
مزید پڑھیں؛ سید یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب، حلف اٹھا لیا
واضح رہے کہ سینیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین اور مسلم لیگ ن کے سردار سیدال خان کو ڈپٹی چیئرمین منتخب کیا ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی اور سردار سیدال خان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع ہی نہیں کرائے تھے جس کے باعث دونوں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
[ad_2]
Source link