6

ریلوے نے عید کے بعد سے ٹرینوں کے اوقات تبدیل کردیے

[ad_1]

 لاہور: پاکستان ریلوے کی جانب سے عید کے بعد سے ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کردیا گیا۔

گرمیوں کے لیے جاری کیے گئے نئے ٹائم ٹیبل میں ریلوے کی جانب سے متعدد ٹرینوں کی روانگی کے اوقات بدل دیے گئے ہیں۔

نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق عوام، ملت، زکریا، فرید اور پاکستان ایکسپریس کی روانگی کے اوقات تبدیل کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں غوری، راوی، لاثانی، مہر اور چناب ایکسپریس کی روانگی کے اوقات بھی بدل دیے گئے ہیں۔

پاکستان ریلوے نے میانوالی، نارووال، موہنجو دڑو اور شاہین پسنجر کے اوقات بھی تبدیل کردیے جب کہ ٹائم ٹیبل میں ہزارہ ایکسپریس کو ڈہرکی، عبد الحکیم اور بلدھیر پر اسٹاپ دیے گئے ہیں۔ اسی طرح عوام ایکسپریس گولڑہ شریف پر رُکے گی جب کہ جعفر ایکسپریس کو لودھراں پر اسٹاپ دیا گیا ہے اور رحمان بابا کو سیٹھارجہ اور خانیوال پر اسٹاپ ملا ہے۔ کوہاٹ ایکسپریس گمبٹ پر بھی رُکا کرے گی۔

ریلوے کی جانب سے جاری کیا گیا نیا ٹائم ٹیبل 15 اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں