[ad_1]
پہیوں پر چلتے ہوٹل کے کمرے کا خیال سننے میں تو کسی سائنس فکشن فلم کا خیال لگتا ہے۔ لیکن اس تصور کو جلد حقیقت میں بدلنے کے لیے سائنس دان بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
ٹیکنالوجی کمپنی شوئیو کے محققین نے بیزار کر دینے والے گاڑی کے طویل سفروں سے نمٹنے کے لیے ’سوئفٹ پوڈز‘ بنانے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔
پیش کیے جانے والے خیال میں گاڑی میں نیند لینے کے لیے ایک بڑا پوڈ دکھایا گیا ہے جس میں دورانِ سفر دو مسافروں کے آرام کرنے کی جگہ ہے۔
سفر کے دوران مسافروں کو کچھ کھانے پینے کی حاجت محسوس ہونے پر گاڑی کو روکنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی کیوں کہ یہ گاڑی اسنیکس اور مشروبات بھی فراہم کرے گی۔
سوئفٹ پوڈ ایک سادہ سے خیال پر مبنی ہے جس کا مقصد طویل فاصلے کو معقول رفتار کے ساتھ نیند متاثر کیے بغیر طے کرنا ہے۔
ایک بلاگ پوسٹ میں شوئیو کا کہنا تھا کہ رات کی ٹرین کا سفر اور نیند کے بعد منزل پر پہنچ کر آنکھ کھلنے کا مسحور کن خیال ہمیشہ ہماری دلچسپی بڑھا دیتا ہے۔
اس گاڑی کا ڈیزائن تکون رکھا گیا ہے اور اس میں دو مسافروں کے لیے دو سنگل سائز بیڈ رکھے گئے ہیں۔ سفر کے دوران مسافر سیٹ پر بیٹھنے یا آرام دہ بستر پر لیٹنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
[ad_2]
Source link