8

شیراکوٹ میں قتل ہونے والی خاتون کا قاتل اس کا شوہر نکلا

[ad_1]

—فوٹو:ایکسپریس نیوز

—فوٹو:ایکسپریس نیوز

شیراکوٹ میں حالیہ دنوں میں قتل ہونے والی خاتون کا قاتل اس کا شوہر نکلا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ نے دوران پریس کانفرنس بتایا کہ شوہر نے دو شوٹروں کی مدد سے قتل کیا جبکہ پولیس نے خاتون ثنا بی بی کے قاتل شوٹرز سمیت 04 ملزمان گرفتار کرلیے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ڈی پی او سبزہ زار عامر ملک کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ایس ایچ او شیراکوٹ ملک خالد و پولیس ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر اکبر نے پہلی شادی ثنا بی بی سے کی تھی، دوسری شادی ملزمہ فضا بی بی سے کی جبکہ دونوں بیویوں کا آپس میں لڑائی جھگڑا معمول تھا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزمان نے مقتولہ ثنا بی بی سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے قتل کا پلان بنایا اور ملزمان نے قتل کیلئے 03 لاکھ روپے میں شوٹرز حاصل کیے بعدازاں قتل کے بعد مقتولہ کے شوہر نے واردات کا رنگ دیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ نے کہا کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان اکبرفضا زوجہ اکبر، سعید، اختر گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل پستول و گولیاں، ایک لاکھ روپے نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں