[ad_1]
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو صوبے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے اقدامات کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پرعید کے روز قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے اور قیدی اپنے اہل خانہ سے عید کے اگلے روز بھی صبح 9 بجے سے 4 بجے تک ملاقات کرسکیں گے۔
مریم نواز کی ہدایت پر قیدی عید اور عید کے دوسرے روز اہل خانہ کو فون کال بھی کرسکیں گے، اہل خانہ اپنے پیاروں کو ملاقات کے دوران مٹھائی اور کھانا بھی دے سکیں گے۔
خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے اور کل (10 اپریل) ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔
[ad_2]
Source link