10

کراچی؛ میجر سعد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

[ad_1]

 کراچی: شہر قائد میں واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر میجر سعد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا جب کہ اس کا ایک ساتھی پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

بغدادی پولیس نے عیدالفطر کی شب (چاند رات) کو لیاری پھول پتی لین کے قریب مقابلے میں ایک اسٹریٹ کرمنل کو ہلاک کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ مارا جانے والا ملزم میجر سعد شیخ کے قتل میں ملوث رہا ہے۔

واضح رہےکہ مارے جانے والے ملزم کا ایک ساتھی عثمان منگل کو سائٹ اے پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر میجر سعد شیخ کو شہید کرنے والا اسٹریٹ کرمنل گرفتار

ہلاک و گرفتار ملزمان نے 31 جنوری کو گلبائی پل کے قریب لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر میجر سعید کو 4 گولیاں مار کر زخمی کیا تھا جو 8 دن بعد نجی اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔

پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ۔ ترجمان ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارے جانے والے ملزم کی شناخت الطاف بنگالی کے نام سے کی گئی ۔ ہلاک ہونے والا ملزم میجر سعد شیخ کے قتل کی واردات کامرکزی ملزم تھا ۔

قبل ازیں زخمی حالت میں گرفتار ملزم عثمان نے اعتراف کیا تھا کہ واردات کے روز ہلاک ہونے والا ملزم الطاف بنگالی اس کے ساتھ تھا ۔ ہلاک ہونے والے ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ اس کا کرمنل ریکارڈ بھی ہے اور وہ حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوا تھا ۔

یاد رہے کہ 31 مارچ 2024 کو سائٹ بی تھانے کی حدود گلبائی کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت پر حساس ادارے کے افسر میجر سعد شیخ کو جسم کے مختلف حصوں میں 4 گولیاں ماری تھیں اور موقع سے فرار ہوگئے تھے ۔ میجر سعد شیخ کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ 8 اپریل کی شب دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے تھے ۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں