7

کرکٹرز کی عید؛ اکثر ’ہوم گراؤنڈ‘ پر تو کچھ بیرون ملک

[ad_1]

کھلاڑیوں نے اسرائیلی جارحیت کا سامنا کنے والے غزہ کے فلسطینیوں کیلیے دعا کی اپیل بھی کی

کھلاڑیوں نے اسرائیلی جارحیت کا سامنا کنے والے غزہ کے فلسطینیوں کیلیے دعا کی اپیل بھی کی

عید الفطر کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑیوں نے وطن میں عید منائی تو کچھ بیرون ملک مصروفیت کے باعث پردیس میں عید مناتے نظر آئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یہ عید اپنے آبائی علاقے میں پرانے گھر اور محلے میں منائی۔ وہ اسکول کے زمانے کے دوستوں سے ملے اور ماضی کی خوشگوار یادیں تازہ کیں۔

بابراعظم کا آبائی گھر فردوس مارکیٹ میں ہے۔ عید کی نماز اور دوستوں سے ملاقات کے بعد انھوں نے گھر کی چھت پر کھڑے ہوکر تصاویر بنوائیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کیں جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے اہل وطن کو عید مبارک کہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ کرے یہ عید آپ سب کیلئے خوشیاں لے کر آئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی نے بھی عید کی مبارک باد دی۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف، فاسٹ باؤلر احسان اللہ، عماد وسیم اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی قوم کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے خوشیوں کے ان لمحات میں غزہ کے فلسطینیوں کو یاد رکھنے کی اپیل کی۔

سابق کرکٹرز جاوید میاں داد، وسیم اکرم، وقار یونس، سرفراز احمد، ثقلین مشتاق اور دیگر نے بھی عید کی مبارک باد پیش کی۔ کئی موجودہ اور سابق کھلاڑی، آفیشلز بیرون ملک مقیم ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ اپنے وطن کی عید کو ’’مس‘‘ کر رہے ہیں۔

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں