[ad_1]
اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو ان سے ملنے کے لیے سخت سیکیورٹی میں بنی گالا سے اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انہیں سخت سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل لایا گیا، اڈیالہ جیل کے سامنے سڑک کی ایک جانب کو بند کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی کی ملاقات عدالتی احکامات پر کرائی جارہی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے کارکنان نے اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کیا جس کی قیادت پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر نے کی۔
کارکنان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اڈیالہ جیل جانے والی سڑک بلاک کردی، پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو جیل کے مرکزی دروازے سے جانے سے روک دیا۔
مظاہرین کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور عمران خان کو رہا کرو کے نعرے لگائے گئے۔ جیل کالونی گیٹ سے آگے جانے کی اجازت نہ ملنے پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔
[ad_2]
Source link