[ad_1]
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ آئندہ عیدالفطر پاکستان معاشی طور پر مزید مضبوط اور مستحکم ہو۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی عید الفطر کی مبارک باد دی۔
شہباز شریف نے کہا کہ عید کے اس پر مسرت اور بابرکت موقعے پر پاکستان کی بہتری کے لیے آپ کے تعاون کا تہہ دل سے مشکور ہوں، پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے اتحادی حکومت میں آپ کا تعاون تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ملک کی ترقی و خوش حالی کے لیے یہ اتحاد مبارک ثابت ہو اور آئندہ عید الفطر تک پاکستان معاشی طور پر مزید مضبوط اور مستحکم ہو۔
انہوں نے کہا کہ ان شااللہ ہم دن رات محنت سے پاکستان کو اس مقام پر لے جائیں گے، جس کا خواب پاکستان کے معماروں نے دیکھا تھا۔
[ad_2]
Source link