[ad_1]
حب: شاہ نورانی جانے والی زائرین کی گاڑی کے حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطاب پولیس نے بتایا کہ ٹھٹھہ سے شاہ نورانی جانے والی زائرین کی گاڑی غلام حسین چھٹہ ہوٹل کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں اب تک 11 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہیں اور پولیس نے بتایا کہ زائرین سندھ کے علاقے ٹھٹھہ سے شاہ نورانی درگاہ جا رہے تھے۔
[ad_2]
Source link