[ad_1]
ٹورنٹو: کینیڈا کے 76 سالہ بزرگ شہری کو ٹوائلٹ میں چوہے نے کاٹ کر بیکٹیریائی انفیکشن کا شکار کر دیا جنہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
نیویارک پوسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بزرگ شہری ٹوائلٹ میں موجود چوہے کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران چوہے نے شہری کے ہاتھ میں کاٹا جس سے انکی دو انگلیاں زخمی ہوگئیں جبکہ جسم کے مختلف اعضا ناکارہ اور سپسس کا شکار ہوگئے۔
شہری کو ایمرجنسی میں اسپتال منتقل کیا گیا اور زخموں پر ابتدائی طبی امداد دی گئی، اس کے علاوہ ٹیٹنس کے انجیکشن کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیا۔
تاہم 18 روز بعد بزرگ شہری بخار، سردرد اور معدے کی تکلیف سمیت متعدد طبی پیچیدگیوں کے ساتھ دوبارہ اسپتال پہنچے جہاں میڈیکل ٹیسٹ میں بتایا گیا کہ ان کے دل کی دھڑکن معمول سے تیز تھی، بلڈ پریشر کی کمی اور گردوں کو نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ بزرگ شہری کو آرگن ڈس فنکشن اور سپسس کی علامات پائی گئیں اور انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ چوہے کے کاٹنے سے آنے والے زخم تقریباً مند مل گئے ہیں اور ڈاکٹروں کا خیال ہے ان کی خراب ہوتی صحت کی وجہ کچھ اور ہوسکتی ہے، خون اور یورین کے ٹیسٹس میں بیکٹیریائی انفیکشن لیپٹوسپیروسس تشخیص ہوا جو عام طور پر چوہے جیسے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور سنگین کیسز میں جان جانے کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیکٹیریا جانوروں کے یورین میں ہوتا ہے اور ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ چوہے نے جب شہری کی انگلیوں کو کاٹا تو اس کے دانتوں میں یورین لگا ہوگا اور اس کے نتیجے میں بیکٹیریا شہری کے جسم میں داخل ہوا۔
کینیڈا کے بزرگ شہری کو اینٹی بائیوٹیکس اور اسٹیرائیڈس سمیت دیگر علاج فراہم کیا گیا اور تین روز کے بعد آئی سی یو سے بھیج دیا گیا۔
تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ لیپٹوسپیروسس کے 10 لاکھ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں اور ان میں سے تقریباً 60 ہزار کا اختتام موت پر ہوتا ہے، بیکٹیریائی انفیکشن سے اموات کی شرح 5 سے 15 فیصد کے درمیان رپورٹ ہوتی ہے۔
[ad_2]
Source link