6

کراچی؛ ناشتے کا سامان لینے جانے والی خاتون ڈکیتی میں مزاحمت پر زخمی

[ad_1]

  کراچی: جمشید کوارٹر کے علاقے پیپلز چورنگی اور اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے خاتون اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے نمائش پیپلزچورنگی کے قریب پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ تنویر ولد عبد الحق کے نام سے کی گئی، پولیس فائرنگ کرنے والے کے بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہے۔

مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹٓاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ طیبہ مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی، زخمی ہونے والی خاتون کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ ناظلین زوجہ حشمت علی کے نام سے کی گئی، زخمی ہونے والی خاتون بچوں کے لیے ناشتے کا سامان لینے کے لیے گھر سے نکلی تھی کہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کیا اور موبائل فون اور نقدی چھین کر لے گئے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں