[ad_1]
کراچی: سندھ رینجرزاور پولیس نےاورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں مشتر کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران معصوم بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 4 سالہ بچی کو بازیاب کرالیا ۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے دوسرے روز سندھ رینجرزاور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں مشتر کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران معصوم بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم محمد عمر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم قصبہ کالونی سے 4 سالہ معصوم بچی اقراءکو بہلا پِھسلا کر اپنے ساتھ لے جا رہا تھا جسے سندھ رینجر زنے دوران اسنیپ چیکنگ گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کرا لیا۔ابتدائی تفتیش کےدوران ملزم نےقصبہ کالونی سے 4 معصوم بچوں کو اغوا کر کے ناظم آباد نمبر 7میں عمران نامی شخص کو فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
بازیاب کرائی گئی بچی کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link