10

امریکا: اکیلی رہائش پذیر خاتون کے گھر میں بڑا مگرمچھ گھُس آیا

[ad_1]

فلوریڈا: گھروں میں مختلف قسم کے جانوروں کا داخل ہوجانا ایک عام بات ہے جیسے بلی، چوہا یا پرندہ وغیرہ۔ تاہم امریکا میں ایک بڑا سا مگرمچھ گھر میں داخل ہوگیا جسے دیکھ کر  گھر میں موجود خاتون سکتے میں آگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ایک خاتون اپنے گھر میں اکیلی تھیں جب انہوں نے داخلی دروازے پر ایک آواز سنی۔ آواز کا پتہ کرنے کے لیے وہ لاؤنج میں جیسے ہی گئیں تو اپنے گھر میں ایک بڑے مگرمچھ کو دیکھ کر سکتے میں آگئیں۔

فلوریڈا کی رہائشی میری ہولن بیک نے مقامی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے تو مجھے کچھ سجھائی نہیں دیا۔ پھر میں ہوش میں آئی اور فوراً 911 پر کال کی۔

خاتون نے بتایا کہ وہ فلوریڈا میں وینس کی گرینڈ پام کمیونٹی میں اپنے گھر پر تھیں جب انہوں نے اپنے دروازے کی آواز سنی۔

میری نے کہا کہ پہلے مجھے لگا کہ کوئی غلطی سے غلط گھر میں گھس گیا ہے۔ چنانچہ میں صوفے سے اتری اور دروازے کے پاس آئی لیکن یہ دیکھ کر ایک خوف کی لہر دوڑ گئی کہ وہاں ایک انسان کے بجائے ایک بڑا مگرمچھ موجود تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ کیا کروں۔ پھر میں نے فوری طور پر 911 پر کال کی جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار اور فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے افسران حرکت میں آئے۔ انکی مشترکہ کوششوں کے بعد ہی 7 فٹ اور 11 انچ کے مگرمچھ کو گھر سے باہر نکالا جاسکا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں