[ad_1]
نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان آنے سے قبل ہی جھٹکا لگ گیا، 2 کھلاڑی سیریز سے باہر ہو گئے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج سے پاکستان کا سفر شروع کرے گی، تاہم روانگی سے قبل ہی 2 اہم کھلاڑی فن ایلن اور ایڈم ملنے پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق فن ایلن اور ایڈم ملنے کو ٹریننگ کے دوران انجری کا سامنا ہوا ہے۔ فن ایلن کمر اور ایڈم ملنے ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے پر پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
وکٹ کیپر بیٹر ٹام بلنڈل اور آل راونڈر زیک فاولکس کو ان کی جگہ پاکستان آنے کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔زیک فولکس پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بن رہے ہیں جب کہ ٹام بلنڈل نے گزشتہ برس بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
کوچ گیری اسٹینڈ کا کہنا ہے کہ روانگی سے قبل کرکٹرز کا اان فٹ ہونا بدقسمتی کی بات ہے۔ دونوں کرکٹرز گزشتہ ورلڈ کپ سے ہمارے لیے ٹی 20 میں اچھے پرفارمرز رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے 9 ٹاپ کرکٹرز پہلے ہی آئی پی ایل کی وجہ سے پاکستان کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ ٹی 20 سیریز کے لیے مہمان ٹیم 14 اپریل (اتوار) کی صبح اسلام آباد پہنچے گی۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 3 میچز کی میزبانی پنڈی اور 2 کی لاہور کرے گا۔
[ad_2]
Source link