7

جنوبی وزیرستان : لدھا میں سیاحوں کو پے درپے ڈکیتیوں کے خلاف احتجاج

[ad_1]

لدھا: جنوبی وزیرستان اپر میں پے در پے ڈکیتیوں کے خلاف سیاحوں نے مکین وانہ روڈ بلاک کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان میں تھانہ لدھا کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جس میں ملزمان سیاحوں سے گاڑی سمیت درجنوں موبائل فون اور لاکھوں روپے کیش چھین کر لے گئے۔

سیاحوں ںے واقعے کے بعد مکین وانہ روڈ بلاک کردیا احتجاج کیا اور کہا کہ ڈکیتوں نے کئی مقامات پر ہمیں لوٹا، ڈکیتی کرنے والے پولیس یونیفارم میں تھے جو ہم سے پچاس سے زائد اسمارٹ فونز کے علاوہ لاکھوں روپے بھی چھین کر لے گئے۔

سیاحوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے تمام معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں