[ad_1]
پنجاب کے دارالحکومت میں قائم گریٹر اقبال پارک میں جھولے سے گرنے والے بچے کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں ٹریمپولن پر کودنے والا بچہ ناقص چادر ہونے کی وجہ سے زمین پر گرا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوا اور ٹانگ میں فریکچر ہوگیا۔
موقع پر موجود پیٹرولنگ یونٹ کے جوانوں نے زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد اسپتال منتقل کیا جبکہ ڈولفن پولیس نے جھولے کے مالک سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ، ڈولفن اسکواڈ کے حفاظتی دستے تمام پارکس میں خواتین اور بچوں کیلیے موجود ہیں۔
ڈولفن پولیس کے مطابق جھولا کی ابتدائی رپورٹ فوری طور پر گریٹر اقبال پارک انتظامیہ کو اگاہ کر دی گئی ہے۔
[ad_2]
Source link