[ad_1]
کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کو عدالت عالیہ کے مستقل جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
وزارت قانون سے سندھ ہائی کورٹ کے ججوں کی مستقلی سے متعلق جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کے لیے صدر پاکستان نے احکامات جاری کردیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مستقل ہو نے والوں میں جسٹس امجد علی بویو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس محمد عبد الرحمان، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس ارباب علی ہیکڑو شامل ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے جج 13 اپریل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور تقریب حلف برداری سندھ ہائی کورٹ میں ہوگی۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی مستقل ہونے تمام ججوں سے حلف لیں گے۔
[ad_2]
Source link