[ad_1]
قاہرہ: فلاحی اور سماجی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے قاہرہ اور مصر میں غزہ کے زخمیوں اور مہاجرین کے ساتھ عید الفطر منائی۔
اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے قاہرہ اور مصرف کے مختلف اسپتالوں میں غزہ میں اسرائیلی بربریت سے زخمی ہونے والوں سے عید الفطر کے روز ملاقات کی۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے سربراہ نے زخمیوں اور عیادت کے لیے آئے لوگوں میں تحائف بھی تقسیم کیے اور غزہ میں جاری بربریت کے جلد خاتمے کی دعا کی۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے زخمیوں اور بیماریوں کی جلد صحت یابی اور شہدا کی کامل مغفرت کیلیے بھی دعا کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اللہ رب العزت شہدا کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول کر کے انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے گا اور القدس کی حفاظت فرمائے گا۔
غزہ کے زخمیوں اور اُن کے رشتے داروں نے عید کے موقع پر یاد رکھنے و تحائف تقسیم کرنے پر الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے فلسطینی بچوں میں عید الفطر کی مناسبت سے تحائف بھی تقسیم کیے۔
[ad_2]
Source link