[ad_1]
راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے کی پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل شفاف انکوائری کی جائے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حال ہی میں بہاولنگر میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس کو فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری طور پر حل کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس کے باوجود مخصوص مقاصد کے حامل بعض افراد نے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا۔
مزید پڑھیں: بہاولنگر، چھاپہ مارنے پر ایس ایچ او، اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکار گرفتار، مقدمہ درج
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شفاف انکوائری، قانون کی خلاف ورزی اور اختیارات کے غلط استعمال کی ذمہ داری کا تعین یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ انکوائری کی جائے گی۔
[ad_2]
Source link