[ad_1]
لاہور: بچوں سے ساتھ ٹرین میں سوار خاتون پر تشدد کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
محکمہ ریلوے کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ 7 اپریل کو ملت ایکسپریس میں پیش آیا، جس میں کانسٹیبل میر حسن نے خاتون اور بچوں پر تشدد کیا۔
اعلامیے کے مطابق آئی جی ریلویز پولیس نے معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جس پر ڈی آئی جی ساؤتھ عبداللہ شیخ نے کانسٹیبل میر حسن کو فوری گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ ایسے اہلکار کسی بھی قسم کی رعائت کے مستحق نہیں، ایسا بد اخلاق عمل کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں۔ کانسٹیبل کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمے کا اندراج بھی کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کے علاوہ سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، اس کے علاوہ معاملے کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات بھی کی جائیں گی جبکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ریلوے پولیس کے اہلکاروں کو سخت ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے پولیس کیطرف سے آئے دن ٹرین مسافروں پر تشدد کے واقعات بڑھنے لگے ہیں اور اب ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ ٹرین مسافروں پر تشدد کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے مسافر شدید کرب میں سفر کرتے ہیں۔
[ad_2]
Source link