[ad_1]
لاہور: جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ 2027کی میزبانی کیلیے تیاریوں کا آغاز کردیا۔
50اوورز کا ورلڈکپ گذشتہ سال بھارت میں ہوا جس میں آسٹریلیا نے میزبان بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل پر قبضہ جمایا،اگلا ایڈیشن 2027میں ہوگا، میزبانی مشترکہ طور پر جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کو دی گئی ہے،ایونٹ کیلیے ابھی سے تیاریوں کا سلسلہ شروع ہوچکا، انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کی پلاننگ جاری ہے۔
کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے چیف ایگزیکٹیو فولیسٹی موسیکی نے اس حوالے سے کہا کہ میچز کیلیے 8وینیوز کا انتخاب کرلیا گیا ہے،فیصلے کرتے ہوئے فضائی سفر اور ہوٹلز سمیت لاجسٹک ضروریات کو پیش نظر رکھا گیا،بیشتر وینیوز ورلڈکپ 2003 کی میزبانی کا بھی اعزاز رکھتے ہیں، اس وقت مقابلے فروری مارچ میں ہوئے تھے، اس بار اکتوبر، نومبر میں شیڈول کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2027 کے بعد ون ڈے کی مقدار کم، معیار بڑھانے کی تجویز
منتخب وینیوز میں جوہانسبرگ کا وانڈررز، سنچورین میں سپر اسپورٹ پارک، کیپ ٹاؤن کا نیو لینڈز، ڈربن میں کنگسمیڈ اور گکیبرہا میں سینٹ جارج پارک اسٹیڈیم شامل ہیں، بلوم فونٹین کا مانگاؤنگ اوول، پرل میں بولینڈ پارک اور ایسٹ لندن کا بفیلو پارک شامل ہیں، بینونی، پوشف اسٹروم اور کیمبرلے کو فہرست سے باہر کردیا گیا۔
یاد رہے کہ 30ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والے جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم کو ورلڈکپ2003،ٹی 20ورلڈکپ2007اور چیمپئنز ٹرافی 2009 کے سیمی فائنلز کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے،2007میں میگا ایونٹ کا فائنل بھی وہیں کرانے کا امکان ہے۔
فولیسٹی موسیکی نے کہا کہ ہم ورلڈکپ کو کرکٹ شائقین کیلیے ایک یادگار موقع بنانا چاہتے ہیں،مقابلوں کے انعقاد سے خطے میں کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔
[ad_2]
Source link