[ad_1]
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کیخلاف 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، کیوی ٹیم آج رات گئے پاکستان پہنچے گی۔
پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے احسن رضا اور علیم ڈار سمیت 5 امپائرز سیریز کے میچز سپر وائز کریں گے جن میں آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی بھی شامل ہیں جبکہ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے اینڈی پائی کرافٹ آئی سی سی کے میچ ریفری کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔
مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ کیوی ٹیم آج رات گئے پاکستان پہنچے گی
18 اپریل۔ پہلا ٹی20 : احسن رضا اور علیم ڈار ( آن فیلڈ امپائرز)، فیصل آفریدی (ٹی وی امپائر)، راشد ریاض ( ریزرو امپائر)، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری)۔
20 اپریل۔ دوسرا ٹی20: آصف یعقوب اور علیم ڈار ( آن فیلڈ امپائرز )، احسن رضا( ٹی وی امپائر)، فیصل آفریدی ( ریزرو امپائر )، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری )۔
21 اپریل۔ تیسرا ٹی20: احسن رضا اور آصف یعقوب ( آن فیلڈ امپائرز )، راشد ریاض ( ٹی وی امپائر)، علیم ڈار ( ریزرو امپائر)، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری)۔
مزید پڑھیں: کمزور کیویز سفر سے قبل مزید نڈھال ہوگئے
25 اپریل ۔ چوتھا ٹی20 : فیصل آفریدی اور راشد ریاض ( آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب ( ٹی وی امپائر )، احسن رضا ( ریزرو امپائر)، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری )۔
27 اپریل۔ پانچواں ٹی20 راشد ریاض اور فیصل آفریدی( آن فیلڈ امپائرز )، علیم ڈار ( ٹی وی امپائر)، آصف یعقوب ( ریزرو امپائر )، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری )۔
[ad_2]
Source link