13

جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 14 افراد جاں بحق

[ad_1]

ملتان: جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ، بہاولپور، رحیم یار خان اور لودھراں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے جس میں ابتک کی اطلاعات کے مطابق 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ہارون آباد کے علاقے فقیرالی کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بیوی اور ایک بیٹا شامل ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں