13

پاکستان مظلوم فلسطینیوں کی ہر سطح پر مدد کیلیے تیار ہے، وزیراعظم

[ad_1]

فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینی مسائل کا شکار ہیں جن کی ہر سطح پر مدد کے لیے پاکستان تیار ہے۔

اسلام آباد میں سیرت میوزیم کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ اس میوزیم کی تعمیر میں خادم الحرمین شریفین اور سعودی ولی عہد نے اہم کردار ادا کیا ہے جس پر میں اُن کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے امید ظاہر اور دعا کی کہ یہ میوزیم اسلامو فوبیا کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کے خلاف ایک توانا آواز بن کر ابھرے گا اور نظریاتی طور پر ہونے والے اختلاف و مسلمانوں کیخلاف ہونے والے پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ بھی کرے گا۔

میوزیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’سیرت میوزیم اسلامو فوبیا کے ناپاک پروپیگنڈے کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا کیونکہ گزشتہ چند دہائیوں سے اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں عالمی سطح پر منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے‘۔

’سیرت میوزیم کا قیام ایک عظیم منصوبہ ہے جو منفی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان آمد پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت اور عوام کی طرف سے اُن کو خوش آمدید کہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ فلسطینی اس وقت اسرائیلی بربریت اور شدید مسائل کا شکار ہیں جس کے لیے رابطہ عالمی اسلامی کا ادارہ بڑے پیمانے پر کام کررہا ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہر سطح پر مسائل کا شکار مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد پاکستان کے لیے بے پناہ محبت کرتے ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے حالیہ دورے میں بھی کیا ہے،سعودی قیادت کے جذبات اور خصوصی توجہ پاکستان کے لیے قیمتی سرمایہ ہے اور محمد بن سلمان نے خود کہا کہ پاکستان ہمارے دل کے بہت قریب ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہر اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور مشکل میں ہمیشہ ہمارے ساتھ دل کھول کر تعاون کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ دورے میں ولی عہد محمد بن سلمان نے یقین دہانی کرائی کہ سعودی عرب پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا کیونکہ سعودی عرب پاکستان اور عوام کیلیے بے پناہ محبت کے جذبات رکھتا ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ بہت جلد سعودی عرب سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں