10

ٹی 20 ورلڈکپ اینتھم، سپراسٹارز کی خدمات حاصل

[ad_1]

پارٹی اسٹینڈ ٹکٹوں کی کل سے فروخت، آفیشل سائٹ پر سائبراٹیک کی کوشش۔ فوٹو: آئی سی سی

پارٹی اسٹینڈ ٹکٹوں کی کل سے فروخت، آفیشل سائٹ پر سائبراٹیک کی کوشش۔ فوٹو: آئی سی سی

کراچی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے اینتھم کیلیے معروف اسٹارز کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے گذشتہ روز ٹی 20 ورلڈکپ کے اینتھم کی تیاری کیلیے معروف آرٹسٹ سین پال اور سپر اسٹار کیس کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، دونوں کی جانب سے ترانے کی تیاری پر کام شروع ہوچکا اور اس کی پہلی جھلک بھی ریلیز کردی گئی ہے۔

مختصر فارمیٹ کا میگا ایونٹ یکم سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا، اس ترانے کی شوٹنگ میں مختلف کرکٹ اسٹارز بھی شریک ہوں گے، آنے والے ہفتوں میں اسے ریلیز کردیا جائے گا۔ سین پال اور کیس دونوں نے ہی اس اینتھم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لیے اعزاز بھی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری جانب آئی سی سی نے میگا ایونٹ کے پارٹی اسٹینڈ ٹکٹوں کی پیر سے فروخت شروع ہونے کا اعلان کردیا ہے، ان میں کیریبیئن جزائر پر شیڈول تمام میچز شامل ہیں جبکہ نیویارک میں شیڈول میگا ایونٹ کے 8 میچز کے پیکجز بھی دستیاب ہیں، ان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو شیڈول میچ بھی شامل ہے۔ یہ پیکجز آئی سی سی آفیشل ویب سائٹ سے خریدے جاسکتے ہیں۔

کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک فراڈ سائبر اٹیک کا ٹکٹ فروخت کرنے والی سائٹ پر حملے کی کوشش بھی ہوئی جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں