[ad_1]
پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم رات گئے پاکستان پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا، مہمان ٹیم کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کڑی سیکورٹی میں نجی ہوٹل تک پہنچایا گیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا پریکٹس سیشن 16 اور 17 اپریل پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل پری سیریز کے فوٹو شوٹ میں حصہ لیں گے، جس کے بعد دونوں کپتان پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پری سیریز میڈیا کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان ہوگیا
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
[ad_2]
Source link