[ad_1]
کاکول فٹنس کیمپ میں نوجوان اعظم خان نے بابراعظم کے بعد فخر زمان کو اپنا گرویدہ بنالیا۔
ٹی ایس ایف پی کو دیئے گئے انٹرویو میں اوپنر فخر زمان نے انکشاف کیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں فوجی جوانوں کے ہمراہ ٹریننگ کرنے کا بہت فائدہ ہوا، ہمارا مقصد ٹیم بانڈنگ بنانا تھا جس پر کام کیا، ٹریننگ سیشن کے علاوہ آف دی فیلڈ بھی کھلاڑیوں کے تعلقات میں بہتری آئی۔
بائیں ہاتھ کے بلےباز نے کہا کہ مجھے ٹریننگ کیمپ میں سب سے زیادہ اعظم خان نے متاثر کیا، ہم ان سے اتنی سخت تربیت کی توقع نہیں کر رہے تھے کیونکہ انکی جسمانی ساخت ایسی ہے کہ ہم اس طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کی توقع نہیں کی تھی۔
مزید پڑھیں: کاکول ٹریننگ کیمپ؛ بابراعظم کا یادگار لمحہ کون سا تھا؟
اعظم خان نے پیدل سفر سے لیکر پہاڑوں پر چڑھنے تک ہم یقین نہیں کرسکتے تھے کہ اگر ہم سب اس طرح کی ہمت کا مظاہرہ کریں گے تو یہ بہت فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی یادگار لمحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اعظم خان کا پہاڑ کی چوٹی سر کرنا وہ ایک سب سے دلچسپ لمحہ تھا۔
[ad_2]
Source link