10

عید کی چھٹیوں کے دوران مری میں سیاحوں کی 55 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں، پولیس

[ad_1]

ٹریفک وارڈنز اور دیگر عملے میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی—فائل: فوٹو

ٹریفک وارڈنز اور دیگر عملے میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی—فائل: فوٹو

 راولپنڈی: پولیس نے عیدالفطر کے دوران سیاحوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 روزہ چھٹیوں کے دوران ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی 55 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں۔

راولپنڈی کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ عید الفطر اور ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران  بڑی تعدادمیں سیاحوں نے ملکہ کوہسار مری کارخ کیا اور عید کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی 55 ہزار سے زیادہ گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں۔

چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان نے کہا کہ ایس ٹی او منیر احمد ہاشمی اور دیگر افسران مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے لیے خود مری میں موجود رہے اور ٹریفک پولیس کے 300 سے زیادہ افسروں اور جوانوں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔

انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں کے دوران مری میں سیاحوں کی 55 ہزار سے زاہد گاڑیاں داخل ہوئیں اور  52 ہزار گاڑیاں آؤٹ ہوئیں، ٹریفک پولیس کے افسرانوں اور جوانوں نے بہترین حکمت عملی اور ٹریفک پلان پر عمل در آمد کروایا، جس کی بدولت کسی قسم کا ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

تیمور خان نے بتایا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران 12 ہزار 840 سے زائد  سیاحوں کی مختلف طریقوں سے رہنمائی اور مدد کی گئی، سیاحوں میں تقریباً 30 ہزار  سے زائد آگاہی اور سیفٹی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے، جس سے سیاحوں نے بھرپور رہنمائی حاصل کی۔

ٹریفک پولیس نے بیان میں بتایا کہ سی ٹی او نے احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے پر ٹریفک وارڈنز اور دیگر اسٹاف کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں