5

کلہر کہار میں مسافر وین کے حادثے میں دو افراد جاں بحق، 50 زخمی

[ad_1]

ڈی سی چکوال نے بتایا کہ ٹراما سینٹر کلر کہار میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے—فائل: فوٹو

ڈی سی چکوال نے بتایا کہ ٹراما سینٹر کلر کہار میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے—فائل: فوٹو

کلر کہار: مری سے فیصل آباد جانے والی مسافر وین کلر کہار کے نزدیک خوشاب روڈ پر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 50 شدید زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) چکوال قراۃ العین ملک حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ٹراما سینٹر کلر کہار پہنچی اور بتایا کہ بس حادثے میں مجموعی طور پر 50 مسافر زخمی ہوئے ہیں اور دو مسافر جان کی بازی ہار گئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، ٹراما سینٹر کلرکہار میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو تمام تر طبی سہولیات ٹراما سینٹر میں دی جا رہی ہیں۔

ڈی سی چکوال کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ بس کی تیز رفتاری بنی، ڈرائیور تیز رفتار بس نہیں کر سکا اور بس الٹ گئی۔

قراۃ العین ملک نے کہا کہ جاں بحق افراد کو راولپنڈی شفٹ کیا جا رہا ہے، جن میں سے ایک کی شناخت محمد وقاص کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق فیصل آباد سے ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں