[ad_1]
کوئٹہ: بلوچستان میں جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے اسکولوں کو مزید 2 بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے میں شدید بارشوں اور اس دوران پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر ہنگامی حالت میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں سرکاری و نجی اسکول 15 اور 16 اپریل کو بند رہیں گے۔
سیکریڑی سیکنڈری ایجوکیشن صالح ناصر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بارشوں والے اضلاع میں سرکاری اورنجی اسکولز 15 اور 16 اپریل کو بند رہیں گے۔
تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ موسلا دھار بارش سے متاثرہ علاقوں میں لگائی گئی ہنگامی حالت کی وجہ سے کیا گیاہے۔
[ad_2]
Source link