7

سندھ حکومت نے کراچی میں بدامنی کا ملبہ نگراں حکومت پر ڈال دیا

[ad_1]

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں بدامنی نگراں حکومت کی لاپروائی ہے، سیاسی جماعتوں کے بیانات مسترد کرتا ہوں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا کہ قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے لیے سرداروں سے میٹنگ کی ہے، کراچی میں بدامنی نگراں حکومت کی لاپروائی ہے، سبزوئی ڈاکو کے خاتمے کے لیے بھرپور ایکشن لیا ہے اور  ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے بیانات مسترد کرتا ہوں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اس وقت کندھ کوٹ، شکارپور اور گھوٹکی سے درجنوں مغوی ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں، امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے آئی جی سندھ اور سینئرز کے ساتھ اجلاس کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اس وقت سی پیک روڈ کھلا ہوا ہے، اس اجلاس کے بعد امن و امان دیکھنے کو ملے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں