6

مالکان کا چوری کے الزام میں ملازمہ، شوہر اور بیٹے پر بہیمانہ تشدد

[ad_1]

ملزمان ماں باپ کے سامنے بیٹے کو برہنہ کرکے ویڈیو بھی بناتے رہے

ملزمان ماں باپ کے سامنے بیٹے کو برہنہ کرکے ویڈیو بھی بناتے رہے

 راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے میں مالکان نے چوری کا الزام عائد کرکے خود اپنی عدالت لگا لی۔

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مالکان نے چار نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر ملازمہ، اس کے خاوند اور 14 سالہ بیٹے پر تشدد کیا۔ ملزمان ماں باپ کے سامنے بیٹے کو برہنہ کرکے تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

خاتون نے سوشل میڈیا پر مظالم کی دہائی دی تو پولیس نے کئی دن گزرنے کےبعد مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

عقیلہ بی بی نے بتایا کہ فرزانہ نوید کے گھر گھریلو کام کاج کرتی ہوں، ان کے گھر چوری ہوئی لیکن مین کام پر جاتی رہی، واردات کے پانچ دن بعد مالکن نے الزام عائد کیا، ایک روز کام سے واپس جانے کے بعد مالکن کے خاوند نوید نے فون کرکے واپس بلایا جس پر خاوند اور 14 سالہ بیٹے کے ساتھ ان کے گھر پہنچی، مالکن فرازنہ اور انکے شوہر نوید نے مجھے الگ کرکے خاوند اور بیٹے کو برہنہ کرکے تشدد شروع کردیا اور ویڈیو بناتے رہے، مالکن کے دو بیٹے عباس اور باقر کے ساتھ چار نامعلوم افراد بھی موجود تھے ۔ وہ لوگ اپنے آپ کو سی آئی اے کا ملازم ظاہر کرتے رہے، 14 سالہ بیٹے کو الٹا لٹکا کر پانی میں غوطے دیے، پھر ہمیں رات گئے سڑک کنارے اتار دیا، ہم سے نقدی، دو فون ، شناختی کارڈ، پرس ، موٹر سائیکل بھی چھین لی،

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش شروع کردی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں