[ad_1]
کراچی: سندھ کابینہ کی جانب سے سرکاری اداروں میں بھرتیوں کی منظوری کے بعد 2021 میں اساتذہ کی اسامیوں کیلیے آئی بی اے کا ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کی بھرتی کی راہ ہموار ہوگئی۔
سندھ کابینہ کے فیصلے کے بعد محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کر دی ہے، آئی بی اے سکھر کے ذریعے پرائمری اسکول ٹیچرز اور جونئیر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کے عمل پرعائد پابندی مکمل ہٹ چکی ہے اوراہل امیدواروں کی بھرتیوں کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق پابندی اگست 2023 میں لگائی گئی تھی، محکمہ تعلیم میں تقریباً 50 ہزاراساتذہ کی تقرریاں ہو چکی ہیں جبکہ مجموعی طور پر 63 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی گنجائش تھی، اس طرح 10 سے 13 ہزار امیدواروں کی بھرتیوں کا امکان ہے جو تقریباً تین سال سے ویٹنگ پر ہیں۔
وزیر تعلیم سردار شاہ کےمطابق 2021 کے ٹیسٹ میں کوالیفائی کرنے والے امیدوار اپنی دستاویزات تیار رکھیں، اور متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے پاس جمع کرائیں، اس پراسس میں اگرامیدوار کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو محکمہ تعلیم سے رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔
The post بھرتیوں پر پابندی ختم؛ آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ دستاویزات تیار رکھیں، وزیرتعلیم appeared first on ایکسپریس اردو.
[ad_2]
Source link