[ad_1]
کراچی: کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی20 کے کئی اہم ریکارڈز بابراعظم کی جھولی میں گرنے کیلیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی20 میچز کی سیریز جمعرات کو شروع ہوگی، جس میں بابراعظم کے پاس مختصر فارمیٹ کے کئی اہم سنگ میل عبور حاصل کرنے کا موقع موجود ہوگا، انھیں یوگینڈا کے برین مسابا سے بطور کپتان اس طرز میں سب سے زیادہ فتوحات کا ریکارڈ چھیننے کیلیے مزید 3 فتوحات درکار ہیں۔
بابراعظم اب تک 71 میں سے 42 ٹی20 میچز میں ٹیم کو کامیابی دلا چکے، مسابا نے 44 میں کامیابی پائی، اسی طرح بطور کپتان انھیں سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل رنز کا ریکارڈ ایرون فنچ سے قبضے میں لینے کیلیے مزید 42 رنز بنانے کی ضرورت ہے، ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے اس طرز میں فی الحال 65 میچز میں 2195 رنز بنائے ہیں، فنچ نے 2236 رنز اسکور کیے تھے، اس کے ساتھ وہ کوہلی کو سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل رنز میں پیچھے چھوڑسکتے ہیں، بابراعظم نے اب تک 103 اننگز میں 3 ہزار 698 رنز اسکور کیے۔
مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ کیوی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
مختصر فارمیٹ کے انٹرنیشنل سطح پر سب سے زیادہ رنز کے معاملے میں وہ تیسرے نمبر پر ہیں، ٹاپ پر موجود ویراٹ کوہلی نے 109 اننگز میں 4 ہزار 37 رنز بنائے، بھارتی کپتان روہت شرما 143 میچز میں 3 ہزار 974 رنز اسکور کرچکے ہیں، بابراعظم کو ٹاپ پر پہنچنے کیلیے آنے والی ٹی 20 سیریز میں کم سے کم 340 رنز بنانا ہوں گے، اس صورت میں وہ کوہلی اور روہت شرما دونوں کو ہی پیچھے چھوڑ دیں گے۔
[ad_2]
Source link