7

سعودی لیگ؛ مراکشی کھلاڑی کو کوڑے مارنے کی ویڈیو وائرل

[ad_1]

شائق نے میچ میں شکست کے بعد آپے سے باہر ہوگیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

شائق نے میچ میں شکست کے بعد آپے سے باہر ہوگیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سعودی فٹبال لیگ میں میچ کے دوران کھلاڑی کو کوڑے مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ التحاد فٹبال کلب کی ٹیم کے کھلاڑی کو ایک شائق کوڑے مار رہا ہے جبکہ سیکیورٹی اہلکار اُسے پیچھے دھکیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

واقعہ ابوظہبی میں پیش آیا جہاں سعودی سپر کپ کے فائنل میچ میں اتحاد کو الہلال کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد شائق آپے سے باہر ہوگیا اور مراکش سے تعلق رکھنے والے فٹبالر عبدالرزاق حمد اللہ پر کوڑے برسا دیئے۔

مزید پڑھیں: ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر کو جان سے مارنے کی دھمکی مل گئی

مراکش سے تعلق رکھنے والے سٹرائیکر حمد اللہ نے اپنی ٹیم کیلئے میچ میں ایک گول کیا تھا تاہم ان کی ٹیم 1-4 سے ہار گئی تھی۔ وہ اس سے قبل ایک پینلٹی گول کرنے میں ناکام رہے تھے۔

دوسری جانب سعودی فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ نام نہاد فین کے اقدام سعودی فٹبال کی عکاسی نہیں کرتا، ہم اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ شائقین کے قوائد و ضوابط پر نظر ثانی ہوگی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات روکے جاسکیں۔

مزید پڑھیں: مراکشی فٹبالر کی سابقہ اہلیہ نے علحیدگی کے ایک سال بعد خاموشی توڑ دی

فٹبال کلب التحاد نے واقعے پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا تاہم بدتمیزی کرنے والے مداح کو سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ واقعہ ایسے وقت میں رونما ہوا ہے جبکہ 2034 میں فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی سعودی عرب کو دی جاچکی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں