8

شکستوں کے بھنور میں پھنسی رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم تنقید کی زد میں!

[ad_1]

آئی پی ایل؛ 47 کروڑ بھارتی روپے کے 4 پلئیرز پر بینچ پر کیوں بیٹھے ہیں؟ فینز کا فرنچائز سے سوال (فوٹو: ٹوئٹر)

آئی پی ایل؛ 47 کروڑ بھارتی روپے کے 4 پلئیرز پر بینچ پر کیوں بیٹھے ہیں؟ فینز کا فرنچائز سے سوال (فوٹو: ٹوئٹر)

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے 17ویں ایڈیشن میں شکستوں کے بھنور میں پھنسی رائل چیلنجرز بنگلور کی فرنچائز پر تنقید ہونے لگی۔

اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کو گزشتہ روز ہوم گراؤنڈ پر سن رائزز حیدرآباد نے 25 رنز شکست دیکر تقریباً ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے۔

سابق بھارتی کپتان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 7 میچز میں محض ایک فتح کے ساتھ 10ویں پوزیشن پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بن گیا

ٹیم کے کپتان فاف ڈو پلیسی اور فرنچائز پر کیمرن گرین، آذری جوزف، گلین میکسویل اور محمد سراج کی کارکردگی پر سوال اٹھایا جارہا ہے۔

مداح سوال اٹھارہے ہیں کہ 47 کروڑ (بھارتی روپوں) میں خریدے گئے پلئیرز بینچز پر بیٹھے ہیں، جس میں کیمرون گرین 17.5 کروڑ، آذری جوزف 11.5 کروڑ جبکہ محمد سراج 7 اور گلین میسکویل 11 کروڑ روپے میں ریٹین کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ دھونی کو لائیو دیکھنے کیلئے بیٹیوں کے باپ نے اسکول فیس خرچ کرڈالی

ایسے ہائی ویلیو کھلاڑیوں کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے سے فینز اور تجریہ کار بھڑک رہے ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی اسٹریجٹی پر بھی سوالات کررہے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں