7

کراچی : اسکول میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 10 سے زائد بچوں کی حالت خراب

[ad_1]

کراچی: ہجرت کالونی میں واقع اسکول میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے ایک درجن سے زائد بچوں کی حالت غیر ہوگئی، ایک بچی کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

ایکسپریس کے مطابق اسکول ہجرت کالونی سیکٹر ٹو میں قائم ہے جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے فوری طور پر آپریشن کرکے تمام بچوں کو باہر نکالا جب کہ بچوں کے والدین بھی موقع پر پہنچ گئے۔

ایدھی کے مطابق چھ سالہ ایک بچی کی حالت غیر ہونے پر اسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، باقی بچوں کی حالت بہتر ہونے پر والدین گھروں پر لے گئے۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں