6

ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے، عمران خان کی بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت

[ad_1]

ملک میں سب کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی

ملک میں سب کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی

 راولپنڈی: عمران خان نے بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں سب کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت سمیت دیگر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات طے تھی، مگر آج ایسے کمرے میں ملاقات کروائی گئی جس میں درمیان میں شیشے لگائے گئے تھے، ہم ملاقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک میں سب کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے، ایک ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے، ایسا لگ رہا ہے ملک ٹوٹ رہا ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے اور عمر ایوب کو ذمہ داری سونپی ہے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کریں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں