[ad_1]
لاہور: چوکی ہلوکی پولیس نے کارروائی کرکے 5 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے کا مرتکب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن لاہور احمد زنیر چیمہ نے بتایا کہ 5 سالہ بچہ اپنے گھر سے چیز لینے نکلا تھا لیکن ملزم اس کو ورغلا کر گھر اپنے لیے گیا جبکہ بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزم امیر حمزہ ضلع قصور کا رہائشی ہے اور لاہور کی نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں کام کرتا تھا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔
احمد زنیر چیمہ نے کہا کہ بچوں اور خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
[ad_2]
Source link