[ad_1]
لاہور: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سید علی عمران نے اہم اقدام کرتے ہوئے زیرحراست ملزمان کو بخشی خانوں میں دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد کھانے کی فراہم شروع کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید علی عمران کے حکم پر عدالت میں سماعت کے لیے جیلوں سے لائے گئے حراستی ملزمان کو بخشی خانوں میں انتظامیہ کی طرف سے کھانا فراہم کیا جانے لگا۔
عدالت نے کینٹ کچہری، ضلع کچہری اور ماڈل ٹاؤن کچہری کے بخشی خانوں میں حراستی ملزمان کو دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کا حکم دیا ہے اور اس حکم کے مطابق حراستی ملزمان کو آج سے باقاعدہ روزانہ کی بنیاد پر دوپہر کا کھانا فراہم کیرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سیشن جج لاہور سید علی عمران نے کہا کہ دوپہر کا کھانا فراہم کرنے سے ملزمان کو سہولت ملے گی، انتظامیہ کی طرف سے کھانا فراہم کرنے سے منشیات کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔
جج نے بتایا کہ بخشی خانوں میں اسلحہ سمیت دیگر غیر قانونی اقدامات ختم ہوں گے۔
سیشن جج لاہور نے اس حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج جہانزیب چٹھہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
[ad_2]
Source link