8

پی سی بی میں اکھاڑپچھاڑ شروع، الیکشن کمیشن اور اسکروٹنی کمیٹی تحلیل

[ad_1]

 لاہور: پی سی بی میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا، الیکشن کمیشن اور اسکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں گزشتہ ادوار میں سیاسی اور اقربا پروری کی بنیاد پر بھرتی کئے جانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 13 ارکان کے کنٹریکٹ ختم کردیے، فارغ ہونے والوں میں تین ڈپٹی الیکشن کمشنر، تین اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی الیکشن کمشنر شامل ہیں۔

چیئرمین اسکروٹنی کمیٹی ارباب الطاف کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا۔ اسکروٹنی کمیٹی کے پانچ ارکان سمیت ایڈوائزر الیکشن کمیشن کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ مزید افسران کا کنٹریکٹ ختم کیا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں