[ad_1]
لاہور: ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد اور ہلاکت کیس میں خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی، جس میں موت کی وجہ ٹرین سے گرنا قرار دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ خاتون کے جسم پر زخم اور ضرب ٹرین سے گرنے کی وجہ سے آئیں، خاتون کی موت کی ایک بڑی وجہ سر پر چوٹ لگنے کے نتیجے میں خون بہنا بھی ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد تحقیقاتی ٹیم کو پہنچا دی گئی ہیں اور اب تحقیقاتی ٹیم خاتون کی ٹرین سے گرنے یا گرائے جانے سمیت خودکشی کے پہلوؤں پر انکوائری کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس تشدد کا شکارخاتون کو ٹرین سے مبینہ طورپر دھکا دے کر قتل کرنے کا انکشاف
ملت ایکسپریس میں مذکورہ خاتون مسافر پر پولیس اہلکار کی جانب سے کیے گئے تشدد سے قبل کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آ گئی ہیں، جس میں خاتون مسافر ٹرین میں موجود دیگر مسافروں کے ساتھ بد تمیزی، بدکلامی اور بلاوجہ تنگ کرتی نظر آ رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق خاتون نے جب بلاوجہ تنگ کیا تو مسافروں کی جانب سے پولیس اہلکار کو شکایت کی گئی، پولیس اہلکار نے خاتون کو منع کرنے پر خاتون کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی جبکہ اہلکار نے سمجھداری کا مظاہرہ کرنے کے بجائے خاتون پر تشدد کیا۔
[ad_2]
Source link