11

کراچی؛ پولیس مقابلے میں گینگ وار کمانڈر ہلاک

[ad_1]

ملزم اس سے قبل بھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے

ملزم اس سے قبل بھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے

 کراچی: گینگ وار کمانڈر پولیس کی کارروائی کے دوران مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پاک کالونی پولیس کے ہاتھوں مارا جانے والا گینگ وار ملزم عبید لنگڑا گولیمار کا کمانڈر تھا اور قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری کے علاوہ پولیس مقابلوں میں بھی مطلوب تھا۔

ملزم اس سے قبل بھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے اور گینگ وار ملزم ساجد واجد ریاست لنگڑا حاجی ریاست کے ساتھ بھی کام کر چکا ہے۔ ملزم آجکل گینگ وار ملزم کاشف ڈاڈا کے منشیات کے اڈے چلا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھی عارف ٹکی و دیگر مارے جا چکے ہیں۔ ملزم عبید لنگڑا پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ گینگ وار ملزم کاشف ڈاڈا کی تلاش جاری ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں