[ad_1]
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مشکلات کے شکار ہاردک پانڈیا کی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں بھارتی ٹیم کے اسکواڈ میں شمولیت پر بھی سوالات اٹھنا شروع ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ممبئی میں بی سی سی آئی ہیڈکواٹرز میں ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ، سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اجیت آگرکر اور کپتان روہت شرما کے درمیان اہم میٹنگ ہوئی جس میں ہاردک پانڈیا کی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں شمولیت کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، مینجمنٹ نے روز دیا کہ انہیں ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کیلئے آل راؤنڈر بننا ہوگا۔
ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے اشارہ دیا جارہا ہے کہ ہاردک پانڈیا کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اسکواڈ سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ بھارتی فرنچائز نے کرکٹرز کو ایک دوسرے کا دشمن بنا دیا
رواں آئی پی ایل ایڈیشن میں ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کی ٹیم مسلسل شکستوں کے بوجھ تلے دب چکی ہے جبکہ ہوم کراؤنڈ بھی اپنے کپتان کو سپورٹ نہیں کررہا۔
ہاردک پانڈیا نے اس سیزن میں کئی مواقعوں پر گیندبازی کی لیکن ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے سے قاصر رہے ہیں، پاور پلے کے دوران 4 اوورز میں 44، درمیانی اوورز میں 6 اوورز کے دوران 62 جبکہ ڈیتھ بولر کے طور پر محض ایک اوور میں 26 رنز لٹائے ہیں۔
مزید پڑھیں: احمد آباد کے شائقین کرکٹ، دنیا کے سب سے بدتمیز کراؤڈ میں شامل! مگر کیوں؟
دوسری جانب ٹی20 ورلڈکپ کیلئے بھارتی ٹیم میں ہاردک کی جگہ شیوم دوبے کا نام سرفہرست ہے لیکن انہیں بطور پارٹ ٹائم بولر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: شکستوں کے بھنور میں پھنسی رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم تنقید کی زد میں!
واضح رہے کہ ممبئی انڈینز نے نیلامی میں ہاردیک پانڈیا کی خدمات بطور کپتان حاصل کیں، جس پر سابق کپتان روہت شرما خوش نہیں اور وہ پانڈیا کو مکمل طو پر نظرانداز کیے ہوئے ہیں۔
[ad_2]
Source link