[ad_1]
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی20 میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران موسم کی خرابی کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں ابتدائی تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو شیڈول ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو دن کے وقت بارش کا 40 جبکہ رات کے اوقات میں 70 فیصد بارش کا امکان ہے، اسی طرح 20 اپریل کو 52 فیصد اور 21 اپریل کو محض 13 فیصد بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: ’’سلیکشن کمیٹی نے بڑے ناموں کی کمزور ٹیم منتخب کی‘‘
دوسری جانب سیریز کے آخری دو میچز لاہور میں شیڈول ہیں جو 25 اور 27 اپریل کو شیڈول ہیں۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، عثمان خان، افتخار احمد، اعظم خان، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، عباس آفریدی، ابرار احمد، فخر زمان عرفان خان نیازی، اسامہ میر، زمان خان
ریزرو: حسیب اللہ، محمد علی، آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، محمد وسیم جونیئر
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میکونچی، زیک فولکس، جمی نیشام، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سائیفرٹ، ایش سودھی
[ad_2]
Source link