[ad_1]
پشاور: محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زکوٰۃ و عشر نے خیبر پختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی ہوا میں اڑا دی۔
محکمے نے وزیر اعلیٰ کی مشیر برائے سماجی بہبود مشال یوسفزئی اور سیکریٹری کے لیے گاڑی خریدنے کی اجازت مانگ لی جس کے لیے باضابطہ سمری تیار کر لی گئی ہے۔
سمری کے متن کے مطابق مشیر مشال یوسفزئی کے لیے ایک کروڑ71 لاکھ روپے لاگت کی فارچونر گاڑی خریدی جائے جبکہ محکمہ کے سیکریٹری کی سرکاری گاڑی کی 7سال کی مدت بھی پوری ہوچکی ہے لہٰذا سیکریٹری سماجی بہبود کے لیے 73 لاکھ کی سرکاری گاڑی خریدی جائے۔
مزید پڑھیں؛ کفایت شعاری: پنجاب کے ایک وزیر کیلیے 5 کروڑ روپے سے تین گاڑیاں خرید لی گئیں
سمری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محکمہ زکوٰۃ و سماجی بہبود کی گاڑیاں پرانی ہوچکی ہیں۔
کابینہ نے17 اکتوبر 2013 میں وزراء، مشیر اور معاونین کے لیے گاڑیاں خریدنےکا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم کفایت شعاری پالیسی کے پیش نظر محکمہ خزانہ نے نئی گاڑیوں کی خریدی پر پابندی لگائی ہے۔
سمری میں وزیر اعلیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی کو ہٹایا جائے اور 2 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی جائے۔
[ad_2]
Source link