12

ملت ایکسپریس خاتون ہلاکت کیس میں ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

[ad_1]

محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا

محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا

ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد ٹرین سے گر کر ہلاک ہونے والی خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

ٹرین میں ریلوے پولیس اہلکار نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔ بعدازاں پتہ چلا کہ خاتون کی لاش بنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ملی۔ خاتون کی ٹرین میں ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ عجیب و غریب باتیں اور حرکتیں کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس تشدد کا شکارخاتون کو ٹرین سے مبینہ طورپر دھکا دے کر قتل کرنے کا انکشاف

محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اس نے چلتی ٹرین سے چھلانے لگاکر خودکشی کی جبکہ اہل خانہ نے پولیس اہلکار پر خاتون کو چلتی ٹرین سے دھکا دے کر قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں